سوشل ایشوز
سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی کا پوسٹمارٹم مکمل، وجہ کیا بنی؟ سب کچھ سامنے آگیا
ہتھنی سونیا کی موت کی وجہ جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے جو موت سے متعلق تحقیقات کرے گی جب کہ ہتھنی مدھوبالا کا سفاری پارک میں خیال رکھا جارہا ہے

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کی موت کی وجہ جاننے کے لئے پورسٹمارٹم مکمل ہوگیا ہے ، موت کی وجہ کیا بنی؟ رپورٹ میں سب کچھ سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ڈاکٹر غلام مصطفی کی سربراہی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں کراچی چڑیاگھر کے ڈاکٹر عامر اسماعیل، ڈاکٹر عابدہ اور فور پازٹیم کیڈاکٹربھی ویڈیو لنک کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے عمل میں شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر سفاری پارک سید امجد علی کے مطابق ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد علم ہوسکے گا کہ اس کی موت کی کیا وجہ ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر سفاری پارک کا کہنا ہے کہ ہتھنی سونیا کی موت کی وجہ جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے جو موت سے متعلق تحقیقات کرے گی جب کہ ہتھنی مدھوبالا کا سفاری پارک میں خیال رکھا جارہا ہے۔



