پاکستان

پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن)کےدرمیان نئی ہتھ جوڑی ،ایک دوسرے کوکن معاملات میں سپورٹ کریں گے؟ناقابل یقین خبرآگئی

گورنرپنجاب کی میزبانی میں پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کا پنجاب ہاوس اسلام آباد میں اجلاس ہوا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) اگلا مشترکہ اجلاس24 دسمبر کولاہور میں کریں گی

لاہور(کھوج نیوز)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان نئی ہتھ جوڑی ،ایک دوسرے کوکن معاملات میں سپورٹ کریں گے؟ناقابل یقین خبر آگئی،رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ( ن )نے مشترکہ اجلاس24 دسمبر کولاہور میں کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے۔گورنرپنجاب کی میزبانی میں پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کا پنجاب ہاوس اسلام آباد میں اجلاس ہوا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) اگلا مشترکہ اجلاس24 دسمبر کولاہور میں کریں گی۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پاری کی جانب سے راجہ پرویزاشرف، گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی بھی شریک ہوئے ہیں وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی اوروزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ بھی موجود تھے، سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود، وفاقی وزیرشیری رحمن،حیدر علی گیلانی اور نوید قمرنے بھِ شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ موجود تھے سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان، امیر مقام اوربشیر میمن شریک ہوئے۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں تمام صوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بین الصوبائی ہم آہنگی کے مختلف امورپرگفتگو ہوئی ہے، ملکی استحکام میں سیاسی جماعتوں کا کردارکلیدی ہے، پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا ملناخوش آئند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button