کھیل

پیرا لمپکس میڈلسٹ حیدر علی کو برانز میڈل جیتنے پر 50لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ

حیدر علی نے اپنی محنت اور عزم سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے پیرا لمپکس میڈلسٹ حیدر علی برانز میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دے دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے حال ہی میں منظور کی گئی پالیسی کے تحت پیرالمپکس میں پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتنے والے حیدرعلی کو50 لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیا۔ کیش انعام کا چیک وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے حیدر علی کو دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ حیدر علی نے اپنی محنت اور عزم سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button