کھیل
بی پی ایل’ قومی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کس ٹیم کے لئے کھیلیں گے؟ پتا چل گیا
بی پی ایل کا آغاز 30دسمبر کو ہوگا، جس میں قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ''فارچون بریشال''سے معاہدہ کرلیا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کس ٹیم کے لئے کھیلیں گے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شاہین آفریدی بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچون بریشال کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش پریمیئر لیگ کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا جس کیلئے شاہین شاہ آفریدی نے بی پی ایل کی ٹیم ‘ فارچون بریشال ‘ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ فارچون بریشال کی انتظامیہ نے ٹیم میں شاہین کی شرکت پر جاری بیان میں کہا ہے کہ شاہین آفریدی بی پی ایل میں کھیلنے کیلئے تیارہیں اور ہم انہیں ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں۔