شوبز

اداکارہ عائزہ خان کا پاکستان چھوڑ کر لندن میں رہائش اختیار کرنے کا اعلان؟

مقبول اداکارہ عائزہ خان نے شوبز کیریئر میں ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے تک کام کرنے کے بعد برطانوی دارالحکومت لندن میں اداکاری کی تعلیم کے لیے داخلہ لے لیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان نے کیا پاکستان چھوڑ کر لندن میں رہائش اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کی تعلیم کے لیے داخلہ لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے ہی اداکاری کی تعلیم لینا چاہتی تھیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا تھا اور اب موقع ملنے پر وہ اپنا دیرینہ خواب پورا کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں اداکاری شروع کی تھی، جس وجہ سے انہیں اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں پایا تھا جب کہ دوسری بھی متعدد وجوہات تھیں۔عائزہ خان کے مطابق وہ بچپن سے ہی تھیٹر کی تعلیم لینا چاہتی تھیں مگر اداکاری سمیت خاندان اور دوسری ذمہ داریوں میں مصروف رہنے کی وجہ سے وہ پڑھ نہیں پا رہی تھیں مگر اب جب انہیں موقع ملا تو انہوں نے تھیٹر کی تعلیم کے لیے لندن میں داخلہ لے لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button