علی امین گنڈا پور سے محسن نقوی کی ملاقات، پی ٹی آئی صارفین آگ بگولہ
علی امین گنڈا پور اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں امن و امان کے قیام کیلئے تبادلہ خیال، سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد( کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صارفین آگ بگولہ ہو گئے اور بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات پشاور میں وزیراعلیٰ آفس میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیرداخلہ کا خیر مقدم کیا اور ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران وزیر داخلہ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں سپورٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر تنقید کے نشتر چلا دیئے اور کہا کہ کیا آپ نے محسن نقوی سے پوچھا کہ گولی کیوں چلائی، آپ تو کہتے تھے کہ میں یہ کر دوں گا میں وہ کر دوں گا ۔