پاکستان

فضل الرحمن کیسے ”رام” ہوئے؟ شہباز شریف نے کیا ”لالی پاپ” دیا؟ سب کچھ سامنے آگیا

حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے تمام مطالبات تسلیم کر نے کے ساتھ ساتھ سربراہ جے یو آئی کو وفاق میں وزارت دینے کا بھی عندیہ دیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے ، فضل الرحمن کیسے ”رام” ہوئے؟ وزیراعظم شہباز شریف نے کونسا لالی پاپ دیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے ، جس میں حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے تمام مطالبات تسلیم کر نے کے ساتھ ساتھ سربراہ جے یو آئی کو وفاق میں وزارت دینے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت ہی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پاس کیے گئے مسودے پر نوٹیفکیشن چند روز میں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button