پاکستان
یورپی یونین کی تشویش،مذاکراتی کمیٹی کااجلاس،صدر اور وزیر اعظم کی اہم ملاقات
وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اسلام آباد (کھوج نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی ر زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں ملکی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، پرویز اشرف اور نوید قمر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے صدر آصف زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی، صدر مملکت اور وزیراعظم نے ملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت کی، دونوں رہنماں نے قانونی امور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔