نگرنگرسے
پارکنگ سٹینڈ کا ملازم ہی کار چوری میں ملوث نکلا، ملزم گرفتار
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر کے کارروائی کی گئی اور کار کو فرید کالونی میں ٹریس کر لیا گیا ملزم وقاص سے چوری شدہ کار برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

لاہور(کھوج نیوز) چوکی صوئے اصل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کار چور گرفتار کر لیا، ملزم کو کوٹ لکھپت کے علاقے فرید کالونی سے حراست میں لیا گیا ، شہری حبیب صوئے اصل میں واقع دربار پر حاضری دینے گیا تھا ، شہری حاضری سے واپس آیا تو کار پارکنگ میں موجود نہ تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو کار چوری کرکے لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے، واقعہ کا فوری مقدمہ درج کر کے کارروائی کی گئی اور کار کو فرید کالونی میں ٹریس کر لیا گیا ملزم وقاص سے چوری شدہ کار برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔