سوشل ایشوز
کچے کے ڈاکوں کے خلاف بڑا آپریشن
پنجاب پولیس کی کچے کے جرائم پیشہ ڈاکوں کے خلاف بڑا آپریشن

رحیم یار خان (کھوج نیوز )سانحہ ماچھکہ میں گذشتہ دنوں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد بڑی پیشرفت کی گئی۔پنجاب پولیس کی کچے کے جرائم پیشہ ڈاکوں کے خلاف بڑے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی پی او رضوان گوندل کچے ماچھکہ پہنچ گئے۔سانحہ ماچھکہ کے بعد پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 15 خطرناک ڈاکوں منتقی انجام کو پہنچا ددیے گے۔
ڈی پی او رضوان گوندل نے ما چھکہ میں دریائی بچا بند پر مزید 08 پولیس چوکیاں قائم کی ہیں، ڈی پی او پولیس کی نقل و حرکت، دریائی علاقوں تک رسائی کیلئے سولنگ بنائی جارہی ہے۔ڈی پی او رواں سال رحیم یار خان پولیس نے 35 ڈاکوں کو ہلاک، 60 سے زائد سہولت کاروں کو گرفتار کیا۔ڈی پی او اس آپریشن کی نگرانی خود کر رہے ہیں ۔



