کھیل

بابر اعظم نے ایک اہم سنگ میل عبور کر دیا

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں چار ہزار رنز مکمل کر لیے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، انہوں نے یہ سنگل میل جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبور کیا۔بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 3 رنز درکار تھے، جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے دن مکمل کرلیے۔البتہ وہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔بابر اعظم ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد بیٹر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button