پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو دھمکی دے دی، کیا حکومت اور پیپلز پارٹی میں اختلافات بڑھتے جارہے ہیں؟
پیپلز پارٹی نے میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن فیصلوں پر نالاں نظر آتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ ان نے کہا کہ مسلم لیگ کو اس بات کا ادارک نہیں کے وہ کیا کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اس اتھارٹی کے قیام کے فیصلے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ دونوں کو بے خبر رکھا۔ان نے کہا یہ ہما ری ہی حمایت پر حکومت کر رہے ہیں جس دن ہم نے حمایت ختم کر دی حکومت بھی ختم ہو جائے گئی۔
انہوں نے کہا کہ کافی وقت سے یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، 11 ماہ گزر گئے تاحال مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے پانی اور نئی کینالز کے معاملے پر بھی وفاقی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا اگر مسلم لیگ ن نے کامیابی سے حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے۔