صحت

وزن کم کرنے کے لیے کونسی غذائیں کھانی چاہئیں ؟ماہرین نے بتادیا

کھیرے، گھیا توری، اجوائن ،پالک ، سلاد پتا،ٹماٹر ، گو بھی،مشروم ،مولی یہ سب غذائیں آپ کے وزن کو کم کرنے میں مفید ثابت ہو سکتی ہیں

لاہور(کھوج نیوز ) آج کے دور میں ہر شخص اپنا وزن کم کرنے کی فکر میں رہتا ہے ۔اگر کسی کا وزن زیادہ ہو رہا ہو تو اب اس کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم آپ کو ایسی خوراک بتاتے ہیں جس کو آپ اپنی روز مرہ کی زندگی میں استعمال کر کے اپنے وزن کو متوازن رکھ سکتے ہیں۔ ہم آپ کو ایسی خوراک بتائیں گے جو نہ آپ کے جیب پر بھاری ہو گئیں نہ آپ کو مشکل سے ملیں گئیں بلکہ یہ سب خوراکیں آپ کی روزانہ کی استعمال میں آتی ہیں۔
کھیرے
100 گرام کھیروں میں تقریبا چار کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ کھیرے میں پانی کی مقدار بھرپور پائی جاتی ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی اور ہماری خوراک میں کیلوریز نہیں شامل ہوتیں۔
گھیا توری
100 گرام گھیا توری میں 17 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ گھیا توری میں فائبر بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
اجوائن
100 گرام اجوائن میں چھ کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ اجوائن میں پانی اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی۔
پالک
اگر ہم 100 گرام پالک لیں تو اس میں 23 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ پالک میں کیلوریز نہایت کم ہوتی ہیں تاہم اِن میں وٹامنز اور منرلز بڑی مقدار میں پائی جاتی ہیں۔
سلاد پتا
100 گرام سلاد پتوں میں صرف پانچ کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
ٹماٹر
اگر ہم 100 گرام ٹماٹر لیں تو ان میں 18 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ ٹماٹروں سے کھانے میں ذائقہ پیدا ہوتا ہے اور یہ اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات سے مالامال ہوتے ہیں۔
گوبھی
100 گرام گوبھی میں 25 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ گوبھی کو کئی ڈشز میں بنایا جا سکتا ہے اور اس میں قدرتی طور پر کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔
مشروم
100 گرام مشروم میں 22 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ مشروم میں اینٹی آکسیڈنٹس بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
مولی
100 گرام مولی میں 16 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ مولی میں کیلوریز بہت کم پائی جاتی ہیں جس کی وجہ اسے سلاد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تربوز
100 گرام تربوز میں 30 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ تربوز میں پانی کی مقدار بھرپور پائی جاتی ہے اس لیے اس سے پانی کی کمی نہیں ہوتی اور تازگی محسوس ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button