کھیل

کرکٹ کی دنیا میں بگ تھری کی پھر سے گونج، کیا نئی چال چل دی

بگ تھری نے کر کٹ کی دنیا میں حکمرانی کے لیے اب اایک نئی چال چل دی ہے

بھارت(سپورٹس ڈیسک ) دنیا میں کھیل ہر قسم کی سیاست سے پاک ہوتے ہیں مگر کرکٹ دنیا کا ایک واحد کھیل بن چکا ہے جس میں تین ممالک کے بورڈز کی حکمرانی چلتی ہے ۔بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنے ہاتھوں میں پھر سے لینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔بِگ تھری کی ایک بار پھر سے کرکٹ کی دنیا میں گونج ہے اور ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی کے لیے جے شاہ نے اب نئی چال چل دی ہے۔تفصیلات کے مطابق تینوں بورڈ کا ایک دوسرے کے ساتھ بارڈر گواسکر ٹرافی کی طرز پر زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا پلان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ، کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ اور انگلینڈ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن کے درمیان اس ماہ کے آخر میں ملاقات کا امکان ہے۔ملاقات میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا دو رویہ اسٹرکچر ایجنڈے میں شامل ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں دو رویہ کا پلان موجودہ 2027 تک کے ایف ٹی پی کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مزید ایک اور سائیکل تک جاری رہ سکے گی، انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ڈبلیو ٹی سی پر پہلے ہی تنقید کرچکے ہیں۔بگ تھری کے درمیان زیادہ کرکٹ سے براڈ کاسٹرز کے بھی مفادات جڑے ہیں، براڈ کاسٹرز بھی چاہتے ہیں کہ تینوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ میچز ہوں۔اس حوالے سے براڈ کاسٹرز کا کہنا ہے کہ جتنے زیادہ میچز ہوں گے اتنا زیادہ اچھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button