پاکستان
جواد احمد کو عمران خان پر تنقید کرنا بھاری پڑ گیا، صارفین نے درگت بنا ڈالی
عمران کی سیاست کا صفایا میرے اور برابری پارٹی کے ہاتھوں سے ہو گا' PTI کی جان صرف میرے سے نکلتی ہے کیونکہ نہ تو میں کرپٹ بوٹ پالشیا ہوں، نہ مذہبی منافق نہ فراڈیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کے گلوکار جواد احمد کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر تنقید کرنا بھاری پڑ گیا ، ایک پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ان درگت بنا ڈالی ہے۔
واضح رہے کہ جواد احمد جو کہ پاکستان کے مشہور گلوکار ہیں لیکن انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ سیاست بھی شروع کی ہوئی ہے اور ان کی سیاسی پارٹی کا نام برابری پارٹی ہے۔ جواد نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ عمران کی سیاست کا صفایا میرے اور برابری پارٹی کے ہاتھوں سے ہو گا۔ اقرار الحسن کے پیچھے کیوں پڑے ہو، وہ صحافی اور اینکر ہے، سیاستدان نہیں۔ PTI کی جان صرف میرے سے نکلتی ہے کیونکہ نہ تو میں عمران کی طرح کرپٹ بوٹ پالشیا ہوں، نہ مذہبی منافق نہ فراڈیا۔ جواد احمد کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ناصرف ان کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ ان کی درگت بھی بنا ڈالی اور مختلف قسم کے جملے بھی کسے۔