صحت

قلبی نظام کسے کہتے ہیں ؟اور دل کا دورہ کیوں پڑتا ہے؟

سینے کے بالکل پیچھے اور تھوڑا بائیں طرف انسان کا دل ہوتا ہے اور اس کا کام شریانوں اور رگوں میں خون کو پمپ کرنا ہے

لاہور(کھوج نیوز) قلبی نظام کسے کہتے ہیں؟ دل ایک مسکیولر آرگن ہے جس کا سائز بند مٹھی کے برابر ہوتا ہے۔ یہ سینے کے بالکل پیچھے اور تھوڑا بائیں طرف نصب ہوتا ہے۔ اس کا کام شریانوں اور رگوں میں خون کو پمپ کرنا ہے اس کو قلبی نظام کہتے ہیں۔ کورونری آڑٹری دل کی سطح کے ساتھ ساتھ چلتی ہے اور دل کے مسلز کو آکسیجن سے بھرپور خون مہیا کرتی ہے ۔دل کے اردگرد ایک عصبی ٹشو کا جال ہوتا ہے۔ جو دل کے سکڑنے اور پھیلنے کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے ۔برسوں کولیسٹرول جمع ہونے کے باعث دل کو خون مہیا کرنے والی شریانے تنگ ہو جاتی ہیں اچانک خون منجمد ہونے کے باعث دل کی تنگ شریانے مکمل طور پر بند ہو جاتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں آکسیجن کی کمی کے باعث دل کے مسلز بلاک ہو جاتے ہیں۔ قلبی نظام صحیح طریقے سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کو ہارٹ اٹیک کہتے ہیں۔ ماہرین اس کی وجوہات یہ بیان کرتے ہیں جس میں تمباکو نوشی چکنائی والی غذاؤں کا استعمال بلند فشار خون ذیابیطس ذہنی دباؤوزن کی زیادتی خاندان میں دل کے امراض اوربڑھتی عمر یہ سب چیزیں اس دل کی حرکت بند کر نے کی وجو ہات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button