سوشل ایشوز

وزیراعلی پنجاب اور صدر یو اے ای کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ،تین افراد گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور عمران ریاض پر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ دو دیگر مقدمات میں مظفر گڑھ، فیصل آباد اور لاہور سے تین شہری گرفتا ہوئے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور عمران ریاض پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔دو دیگر مقدمات میں مظفر گڑھ، فیصل آباد اور لاہور سے تین شہری گرفتا ہوئے ہیں ۔ان ملزمان پر سوشل میڈیا پر وزیر اعلی پنجاب اور صدر یو اے ای کے خلاف مہم چلانے پر مقدمات درج کیے گے ہیں ۔

ان ملزمان میں شالیمار سکیم لاہور سے محمد ندیم جاوید گرفتارہواورا اسی مقدمے میں شہباز گل اور عمران ریاض بھی نامزد ہیں۔ محمد اعجاز کو مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی سے گرفتار کیا گیا۔فیصل آباد سے عامر عباس کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے احکام کا کہنا ہے کہ ان تمام ملزمان نے ملکی اور غیر ملکی اعلی شخصیات کے بارے میں جعلی ویڈیوز وائرل کیں۔ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہباز گل اور عمران ریاض کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button