پاکستان

8فروری کو پی ٹی آئی کیا کرنے جا رہی ہے؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)8فروری سے متعلق عمران خان نے اپنے پلان تیار کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا ہے اور شاہد خاقان سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس متعلق بھی فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں، عمران خان نے 8 فروری کو بلیک ڈے کا اعلان کردیا ہے اس روز پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔فواد چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تمام ٹکٹ ہولڈرز حلقوں میں احتجاج کریں، عمران خان سے کبھی کوئی دوری نہیں تھی، مذاکرات ہوں، ٹینشن نیچے آئے یہی پاکستان کے لیے اچھا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button