شوبز

شادی ہوئی ہے یا نہیں اداکار نے خاموشی توڑ دی

وعدہ کرتے ہیں کہ بہت جلد بتائیں گے کہ کس کی شادی ہو رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی پبلسٹی سٹنٹ نہیں ہے اور نہ ہی ڈرامے کا شوٹ ہے بلکہ حقیقت میں شادی ہورہی ہے،گو ہر رشید

کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر گوہر رشید نے بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔گوہر رشید نے ایک صحافی سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ بہت جلد بتائیں گے کہ کس کی شادی ہو رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی پبلسٹی سٹنٹ نہیں ہے اور نہ ہی ڈرامے کا شوٹ ہے بلکہ حقیقت میں شادی ہورہی ہے۔
چند روز قبل گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ وہ واقعی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ بعدازاں پتا چلا کہ یہ ویڈیو اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے نکاح کی تقریب کی تھی جس میں گوہر رشید نے بطور گواہ دستخط کیے تھے۔

اس سے قبل گوہر رشید اور کبری خان کی شادی کی خبروں پر دونوں کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button