پاکستان

190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ، بڑی سیاسی بیٹھک، حکومتی صفوں میں ہلچل مچ گئی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر اور صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کیلئے شاہد خاقان عباسی کے گھر جائیں گے' علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزائی بھی ان کے ساتھ ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو سزا ملنے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کی شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماوں کی سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر اور صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کے گھر جائیں گے۔ علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزائی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button