خیبرپختونخوا، سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 5خوارج جہنم واصل
ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ ،گولہ بارود برآمد 'مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسزکیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور علاقے میں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 5فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے جبکہ ایک خارجی کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن میں خارجی عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خوارج ہلاک اور ایک خارجی کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسزکیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور علاقے میں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سیدہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔