ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے لئے جگہ کیوں تبدیل کی گئی؟ وجہ سامنے آگئی
20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب جو پہلے کانگرس کے کھلے میدان میں ہونے والی تھی، اب کانگرس کی بلڈنگ کے اندر روٹونڈا ایریا میں منعقد ہو گی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے لئے جگہ کیوں تبدیل کی گئی ہے اس حوالے سے وجوہات سامنے آنے پر سب دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب جو پہلے کانگرس کے کھلے میدان میں ہونے والی تھی، اب کانگرس کی بلڈنگ کے اندر روٹونڈا ایریا میں منعقد ہو گی۔ واضح رہے کہ روٹونڈا ایریا میں تقریبا 300 سے 800 افراد کے بیٹھنے یا کھڑے ہونے کی گنجائش موجود ہے،جبکہ نئے منتخب ہونے امریکی صدر نے تقریب کیلئے تقریبا 25 ہزار کے قریب مہمانانِ گرامی کو مدعو کیا ہوا ہے۔ مزید برآں لاکھوں ٹرمپ سپورٹرز کو بھی اس تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیکرٹ سروس نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں اور نشستوں کے انتظامات میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔