شوبز

کیا کبری خان گوہر رشیدسے شادی کر رہی ہیں؟اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان نے آئندہ ماہ شادی کی تصدیق کر دی ہے

کراچی(شوبز ڈیسک) ایک ٹی وی چینل کی جانب سے کیے گئے ایوارڈ شو کے انعقاد کے دوران کبری خان نے میڈیا سے بات چیت کی جس میں ان سے متعدد سوال پوچھے گئے، ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے ڈھکے چھپے لفظوں میں کہا کہ وہ فروری میں شادی کرنے والی ہیں۔جب کبری خان سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس بارے میں انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے، لیکن انہیں اس تقریب میں موجود ہونا چاہیے تھا۔

معروف اداکارہ کبری خان اور مرزا گوہر رشید کی شادی کی خبریں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے گا اور ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی۔تاہم دونوں کی جانب سے اس شادی کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی تھی لیکن اب کبری خان نے اس کی تصدیق کر دی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button