بالی وڈ کی کس اداکارہ نے تینوں خانز کو بھی پیچھے چھو ڑ دیا
تینوں میں سے ہر ایک شاہ رخ، سلمان، اور عامر نے اپنے کیریئر میں عالمی باکس آفس پر 7000 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر رکھی ہے، لیکن اس کے باوجود دیپکا نے اکیلے 10,000کروڑ کی کمائی کی ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے تین خانز بالی وڈ کی تاریخ میں سب سے کامیاب ستارے سمجھے جاتے ہیں اور ان کی ہر فلم کامیاب تصور کی جاتی ہے ۔ان تینوں میں سے ہر ایک شاہ رخ، سلمان، اور عامر نے اپنے کیریئر میں عالمی باکس آفس پر 7000 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر رکھی ہے۔لیکن اس کے باوجود وہ ایک ایسی اداکارہ کو نہیں ہرا سکتے جو 10,000 کروڑ بھارتی روپے کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہی۔
وہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ دیپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ دہائی کے دوران ہندوستانی سنیما کی سب سے کامیاب اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون اسٹار کے طور پر ابھری ہیں۔تمام زبانوں میں اپنے نام پر متعدد ہٹ فلموں کے ساتھ، اداکارہ نے اپنے اردگرد کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک کے طور پر اپنا مقام مضبوط کر لیا ہے۔
18سال پر محیط کیریئر میں دیپیکا کی فلموں نے عالمی سطح پر باکس آفس پر مجموعی طور پر 10,200 کروڑ روپے کمائے ہیں۔جس میں ان کی بھارتی فلموں سے تقریبا 8000 کروڑ، اور ان کی واحد ہالی ووڈ ریلیز ‘XXX: دی ریٹرن آف زینڈر کیج’ سے $345 ملین (تقریبا 2200 کروڑ بھارتی روپے) کی آمدنی شامل ہیں۔