پاکستان
عمران خان کا مذاکرات کے حوالے سے بڑا اعلان
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کو وقت دیا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن بنائے لیکن انہوں نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی ۔لہذا آج کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکھٹا کریں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی جا نب سے مذاکرات کے تین سیشن ہوئے تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو9مئی اور 26نومبر پر سات دن میں جو ڈیشل کمیشن بنا نے کا بولا تھا جس پر حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور آج مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔