سوشل ایشوز
ایف آئی اے کا چھاپہ ،ملزمان کن گھناؤنے جرائم میں ملوث تھے؟

لاہور(کھوج نیوز ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کا چھاپہ،چھاپے میں بلیک میلنگ، بھتہ خوری اور فراڈ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان انٹرنیشنل نمبرز کی سمز کی خرید و فروخت بھی کیا کرتے تھے ،حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے چار سو سے زائد سمز بھی برآمد کی گئی ہیں ۔ ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزمان میں عاطف، شعیب حیدر، سعد اور شکیل حیدر شامل ہیں ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا مقامی عدالت سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔




