پاکستان

وزیر اعلی پنجاب کی ورلڈ بینک کے نائب صدر سے ملاقات ،نئے منصوبوں پرکا کام جاری

غربت کے خاتمے، آئی ٹی اور انفراسٹرکچر میں مزید بہتری، ماحولیاتی مسائل کے حل اور سماجی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات ،پنجاب میں جاری ورلڈ بینک کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے اور نئے منصوبوں کے آغاز پر تبادلہ خیال

لاہور (کھوج نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلی سطح وفدسے ملاقات کی ۔ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزرنے پنجاب کو ماحولیات میں بہتری کے لئے موثر اقدامات کو سراہا۔ملاقات میں دونوں جانب سے غربت کے خاتمے، آئی ٹی اور انفراسٹرکچر میں مزید بہتری، ماحولیاتی مسائل کے حل اور سماجی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔پنجاب میں جاری ورلڈ بینک کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے اور نئے منصوبوں کے آغاز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ورلڈ بینک کے وفد نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ہیلتھ ڈیپارنمنٹ میں ضم کرنے کے اقدام کو قابل قدر قرار دیاگیا۔

اس مو قع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، سیاحت، ماحولیات کے پراجیکٹ میں ورلڈ بینک کی مزید معاونت کے خواہاں ہیں ۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو عالمی آئی ٹی مارکیٹ سے منسلک کر کے لیے خصوصی ٹریننگ پروگرامز متعارف کرائے ہیں جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں ،پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کرائیں گے۔ورلڈبینک کے تعاون سے وہیکل انسپیکشن سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بقا کا معاملہ ہے، ورلڈبینک کی معاونت قابل قدر ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے ورلڈ بینک کے ساتھ اشتراک کارجاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ورلڈ بینک کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پراجیکٹس ورلڈ بینک کی کنٹری پارٹنر شپ کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر کے ہیلتھ ڈیپارنمنٹ میں ضم ہونے سے عوام کو بہتر سروسز کی فراہمی کی توقع ہے۔ورلڈ بینک پاکستان خصوصا پنجاب کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button