پاکستان

ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی بینک نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو 0.4 فیصد رہنے کی امید ہے۔جون 2023 تک مہنگائی کی شرح 29.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‘ رواں مالی سال معاشی شرح نمو 0.4 فیصد رہنے کی امید ہے۔جون 2023 تک مہنگائی کی شرح 29.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے دو فیصد رہنے کا امکان ہے۔ جون 2023 تک مالی خسارہ 6.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سست معاشی سرگرمیوں کی وجہ اعتماد کا فقدان، درآمدات پر پابندیاں، سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سخت مالی پالیسی تاخیر سے اختیار کی گئی۔ایکسچینج ریٹ کی غیر رسمی حد مقرر کرنے سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی۔ سخت عالمی شرائط کی وجہ سے پاکستان کو سرمائے تک رسائی میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے جائزے کی تکمیل میں تاخیر کا سامنا ہے۔

پاکستان کو قرضوں میں اضافے اور زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستانی معیشت کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار رہے گی۔ سیلاب کی وجہ سے معاشی شرح نمو کم رہے گی۔ اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی پیداوار متاثر ہوئی جو مہنگائی بڑھنے کا سبب ہے۔ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے فارن ایکسچینج ذخائر میں کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی گروتھ میں 0.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں کتنی توسیع کی گئی ؟ پتا چل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button