کیا ملک ریاض کو پاکستان لاکر ٹرائل کرنا ممکن ہے ؟
کیا ملک ریاض کا پاکستان میںٹرائل ممکن ہے؟ملک ریاض کے ٹرائل سے متعلق کھوج نیوز کے ذرائع نے دلچسپ حقائق بتا دیے

لاہور (کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آنے کے بعدبحریہ ٹاؤن کے اونرملک ریاض کا نام بھی اس کیس سے منسلک ہے اور ان کا نام سامنے آرہا ہے ۔ذرائع کھوج نیوز کا بتا نا ہے کہ ملک ریاض نے پاکستان میں بہت سے غریب لوگوں سے دھوکے کے ساتھ سستی زمین خرید کر اس کو مہنگے داموں فروخت کی ہے جس سے ان نے اربوں روپے کمائے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے ملک ریاض کے ان گھناؤنے کاموں میں ریاست اور خاص طور پر سرکاری ملازمین جو آج بھی بڑے بڑے عہدوں پر براجمان ہیں ان نے ملک ریاض کی سہولت کاری کر کے خود بھی کروڑوں روپے بٹورے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کو کیا ان سب کے باوجود پاکستان میں لانا اور ان کا ٹرائل کرنا ممکن ہے جب حمام میںسب ہی عیاں ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا راز کو افشاں کرنے سے متعلق ملک ریاض نے کچھ روز پہلے ایک ٹو یٹ بھی کی تھی اور سب کے نام لینے کی دھمکی دی تھی کہ کون ان سے مستفید ہوتا رہاہے۔ ملک ریاض کو پاکستان میں لا کر ان کا ٹرائل بظاہر ممکن نظر نہیں آتا ۔