کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025ئ، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت، شائقین کرکٹ مایوسی کا شکار

شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی خریداری میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوتے ہی شائقین کرکٹ نے جیسے ہی ویب سائٹس پر گئے تو ان کو بڑی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے جس پر شائقین کرکٹ کو آن لائن ٹکٹوںکی بکنگ کروانے کے لئے بے حد دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہے اور کرکٹ فینز کی ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی خریداری میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے ہیں جس کے باعث ٹکٹوں کی خریداری کے عمل میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔ آن لائن ویب سائٹ پر زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے ویب سائٹ کے سرورز بیٹھے ہیں۔ویب سائٹ نے سرورزکی تعداد بڑھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button