پاکستان

گورنر پنجاب سے جنرل منیجر لاہور کلسٹر این بی پی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

نیشنل بنک کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین ، بیوہ پینشنرز کو بروقت فراہم کرنا قابل ستائش اور حکومت کے عوام کی بھلائی کے لئے اقدامات کو سراہتا ہوں

لاہور(کھوج نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے جنرل منیجر لاہور کلسٹر نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے جنرل منیجر لاہور کلسٹر نیشنل بینک آف پاکستان دلبر حسین خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات کی جبکہ ملاقات میں نائب صدر نیشنل بینک سردار محمد علی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم خان کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک آف پاکستان ملک کی پہچان ہے جس نے اس جدید دور میں اپنی کاکرکردگی کو منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان وزیراعظم کی بہتر اور مثبت پالیسوں کی وجہ سے ہوا ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت مجموعی طور پر زرمبادلہ 16 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں جو کہ ملک کے لئے اچھی خبر ہے’ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کی مثبت سوچ کی وجہ سے آج ملکی ترقی کا پہیہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل بنک کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین ، بیوہ پینشنرز کو اچھے انداز اور بروقت فراہم کرنا قابل ستائش ہے اور حکومت کے عوام کی بھلائی کے لئے اقدامات کو سراہتا ہوں۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو عوام کی بھلائی اورانہیں ریلیف دینے کے کام میں شانہ بشانہ پائے گی’ حکومت کو عوام کو مزید ریلیف کے لیے بہتر معاشی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہئے۔ تمام مسائل کا حل مزاکرات کی میز پر ہی نکالا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button