ایل ڈی اے ان ایکشن، غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کیخلاف آپریشن، متعدد املاک سربمہر
ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار سکیم میں 25 املاک اور شادمان،گلشن راوی اور کینال روڈ کے اطراف کارروائی کر تے ہوئے 30 سے زائد املاک سربمہر کردیں

لاہور(کھوج نیوز) ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ایل ڈی اے طاہر کی ہدایت پر ایل ڈی اے ان ایکشن، غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف آپریشن، متعدد املاک کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے کینال روڈ،گلشن راوی ،شادمان اور سبزہ زار میں کارروائیاں کر کے55 سے زائد املاک سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار سکیم میں 25 املاک اور شادمان،گلشن راوی اور کینال روڈ کے اطراف کارروائی کر تے ہوئے 30 سے زائد املاک سربمہر کردیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج،اسٹیٹ آفس، فو ڈ پوائنٹ، کلینک، اسٹیٹ آفس، دکانیں،دفاتر و دیگر شامل ہیں۔آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن چیف ٹاون پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔