شوبز

اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کی سخت ہدایات، تھیٹرز مالکان کی چیخیں، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

کسی بھی اداکار/اداکارہ کو فحاشی پھیلانے پر اگر تھیٹر نے خود نہ روکا تو کارروائی کی جائے گی'آن لائن تھیٹرز کی مانیٹرنگ کا یہ اقدام پہلی بار کیا جا رہا ہے، جو مثبت نتائج کا حامل ثابت ہوگا

لاہور (شوبز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کی سخت ہدایات سامنے آئی ہیں جس پر تھیٹرز مالکان چیخ اٹھے ہیں اور انہوں نے حکومت پنجاب سے ایسا کونسا بڑا مطالبہ کر دیا ہے؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر عدنان بشیر وڑائچ کی زیر صدارت شہر کے تمام تھیٹر مالکان کے ساتھ اہم اجلاس ہوا جس میں مغیث بن عزیز ڈائریکٹر آرٹس کونسل اور دیگر بھی ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈرامہ ایکٹ کے مطابق ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور اہم فیصلے کیے گئے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اطلاعات و ثقافت کی ہدایت پر تمام تھیٹرز مالکان اپنے اپنے تھیٹر کو آن لائن کریں گے اور 3 فروری2025ء تک تمام تھیٹرز مالکان اپنے تھیٹر آن لائن کرنے کے ساتھ ساتھ 3 فروری 2025 تک لاگ ان کا پاسورڈ ڈی سی افس اور آرٹس کونسل کے ساتھ شیئر کریں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کا کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار/اداکارہ کو فحاشی پھیلانے پر اگر تھیٹر نے خود نہ روکا تو تھیٹر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔آن لائن تھیٹرز کی مانیٹرنگ کا یہ اقدام پہلی بار کیا جا رہا ہے، جو مثبت نتائج کا حامل ثابت ہوگا۔ ڈارمہ ایکٹ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button