شوبز
علیزے شاہ کے بولڈ ڈانس کی ویڈیو وائرل، صارفین سیخ پائ
علیزے شاہ نے انسٹا گرام پر ایک منی ٹاپ میںڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس پر صارفین انھیں بھارتی اداکارہ عرفی جاوید سے تشبیہ دے رہے ہیں

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف، اداکارہ علیزے شاہ کو فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین فالوورز ہیں۔ تاہم، انہیں اپنے بولڈ ہونے پر آئے روز تنقید کا سامنا رہتا ہے۔اکثر علیزے شاہ اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں منی ٹاپ پہن کر ایک انڈین پنجابی گانے پر بیلی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک طرف سوشل میڈیا پر ان کا یہ ڈانس خوب وائرل ہورہا ہے، وہیں کئی صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بعض صارفین علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو اور ان کے غیرمناسب لباس پر خفا نظر آتے ہیں تو بعض لوگ ان کا موازنہ بھارتی اداکارہ عرفی جاوید سے کررہے ہیں۔