نگرنگرسے
ایم ڈی واسا کی زیرصدرات اہم اجلاس
عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے،اور عوام کے مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جائے :ایم ڈی واسا

لاہور(کھوج نیوز)ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈیسلٹنگ آپریشن اور شکایات منیجمنٹ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام ٹاؤن ڈائریکٹر آپریشنز اور ایکسیئن نے شرکت کی۔ایم ڈی واسا نے تمام ڈیسلٹنگ شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایات جاری کیں۔تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی حدود میں صفائی کے معیار کو یقینی بنائیں۔ایم ڈی واسا نے ہدایات دیتے ہو کہا کہ سیوریج لائنز کی صفائی کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ نکاسی آب کے مسائل فوری طور پر حل کیے جا سکیں۔ عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے۔اس کے علاوہ ٹاؤن ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کریں تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جا سکے اور مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔