پاکستان

پاکستان کے 14سرکاری ادارے خطرے میں ،وجہ کیا بنی ؟

پاکستان کے 14قومی ادارے خطرے میں ہیںجس میں 93ارب روپے کے قرض پر 211ارب روپے قرض سود کی مد میں ادا کرنا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز )پاکستان کے 14 قومی اداروں کی جانب سے حاصل کیے گئے 93 ارب روپے کے قرض پر 211 ارب 55 کروڑ روپے کا سود چڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اداروں پر پاکستان ٹریڈ کارپوریشن کی 305 ارب روپے کی رقم واجب لاادا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دستاویز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے حاصل کیے گئے 24 ارب روپے کے قرض پر 76 ارب 98 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا ہے۔

نیشنل فرٹیلائزر نے 53 ارب 81 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا، اور اب اس ادارے پر 67 ارب 70 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے ٹریڈ کارپوریشن کے 8 ارب 82 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ جبکہ ایک ارب 15 کروڑ روپے کا قرض حاصل کرنے والا پاسکو اب مزید 4 ارب 88 کروڑ روپے سود کی مد میں ادا کریگا۔

خیبرپختونخوا فوڈ ڈپارٹمنٹ نے 2 ارب 52 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا، اور اب اس پر 9 ارب 66 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا ہے۔ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے حاصل کیے گئے 62 کروڑ روپے کے قرض پر 2 ارب روپے سے زیادہ سود چڑھ گیا ہے، جبکہ پنجاب فوڈ ڈپارٹمنٹ 4 ارب 68 کروڑ روپے کے قرض پر اب 11 ارب 51 کروڑ روپے سود کی مد میں ادا کرنے کا پابند ہے۔

اسی طرح بلوچستان فوڈ ڈپارٹمنٹ کے ایک ارب 79 کروڑ روپے کے قرض پر 6 ارب 95 کروڑ روپے کا قرض چڑھ گیا، جبکہ آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے حاصل کیے گئے 23 کروڑ روپے کے قرض پر اب سود کی رقم ایک ارب 85 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button