شوبز
ماورا حسین کا دُلہا کون اور شادی کب ہے ؟
ماورا حسین کا نام گزشتہ چند سالوں سے انکے کلاس میٹ و ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، اب سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

کراچی(شوبزڈیسک )ماورا حسین کا نام گزشتہ چند سالوں سے انکے کلاس میٹ و ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے لیکن دونوں بھی کبھی اس رشتے کو گہری دوستی سے زیادہ کچھ قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔لیکن اب پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور انکے قریبی دوست و اداکار امیر گیلانی کی شادی کی خبریں بھی زور پکڑ گئیں۔
دونوں ایک دوسرے کی کامیابی اور سالگرہ جیسی خوشیوں کو سوشل میڈیا پر باقاعدہ ہائی لائٹ کرتے رہتے تھے اور بڑھ چڑھ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے اور اکثر ساتھ سیلیبریٹ بھی کرتے تھے۔
لیکن اب سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی رواں ماہ فروری میں ہی ہونے والی ہے لیکن اس کی تصدیق تاحال نہیں کی گئی ہے۔



