انٹرنیشنل
دہلی انتخابات میں کون سی پارٹی کامیاب رہی ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )دہلی انتخابات میں بی جے پی نے 70 میں سے 47 سے زائد نشستیں جیت کر دہلی میں 27 سال بعد حکومت بنانے کی راہ ہموار کرلی ہے۔ الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو بڑا دھچکا لگا جبکہ اروند کیجریوال اپنی روایتی نشست بھی ہار گئے۔ انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 60فیصد رہا، جو 2020 کے مقابلے میں کم تھا۔ بی جے پی کی اس جیت کو دہلی کی سیاست میں ایک بڑا موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔جب کہ راہول گاندھی کی جماعت کانگریس ایک بھی نشست پر کامیاب نہ ہوسکی۔