گورنر پنجاب کی پاک فوج کے شہید حوالدار کے گھر آمد
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کی وانا میں پاک فوج کے شہید ہونے والے حوالدار سعید اقبال اور سپاہی باسط علی کے گھر فتح جنگ آمد،گورنر نے شہدا ء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی

فتح جنگ(کھوج نیوز)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کی وانا میں پاک فوج کے شہید ہونے والے حوالدار سعید اقبال اور سپاہی باسط علی کے گھر فتح جنگ آمد۔گورنر پنجاب نے شہدا ء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اورگورنر پنجاب نے اہل خانہ کے ہمراہ پاک آرمی اور شہدا کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
گورنر پنجاب سردار سیلم کا کہنا تھا کہ شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انھوں نے کہا کہ گورنر ہاوس کے دروازے پاک فوج کے شہدا کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں۔فوج کے جوانوں اور شہدا کی بدولت ہی ہمارا ملک محفوظ ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے لئے جانوں کے نذرانے دینے والے شہدا کی یاد گاروں کی عزت و تکریم ہماری ذمہ داری ہے۔شہدا کی یاد گاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک کے دشمن ہیں۔انھوں نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کریں گے۔میں اور میری پارٹی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔