پاکستان

گورنر پنجاب سے اوورسیز سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس بڑھنے کیساتھ مقامی لوگوں کو ملازمت کے وسیع مواقع میسر آئیں گے'بلیغ الرحمان

لاہور ( سٹاف رپورٹر، این این آئی) گورنر پنجاب سے اوورسیز سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ‘ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی ترقی کے حوالے سے اہم مراحل سے گزر رہا ہے اور موجودہ حکومت اس بات کا تہیہ کئے ہوئے ہے کہ پاکستان کو ہر حال میں معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت ملکی معیشت کی ترقی کے علاوہ روزگار فراہم کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاشبہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات پوری دنیا میں اپنی اچھی کوالٹی کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو اپنی بہترکوالٹی کی وجہ سے یورپ، امریکہ اور دنیا کے بیشتر ممالک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کا پاکستان سے ٹیکسٹائل کی مصنوعات امپورٹ کرنے کا عندیہ خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس بڑھنے کے ساتھ مقامی لوگوں کو ملازمت کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لیے بھر پوراقدامات اٹھارہی ہے۔اس موقع پر وفدکے سربراہ ڈائریکٹر، ڈلرڈ سورسنگ ،عمار روپانی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔وفد میں ڈائریکٹر ڈلرڈ سورسنگ عمار روپانی خرم جاوید ، نعیم بین ، مقامی سرمایہ کار میاں نعمان طلعت اور میاں عبدالرحمن طلعت شامل تھے۔

غیر قانونی شکار کرنے والے ہو جائیں تیار، محکمہ جنگلی حیات نے طبل جنگ بجا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button