پاکستان
جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ وزارت تجارت نے اس حوالے سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مکمل یا جزوی جبری مشقت کے ذریعے پیدا یا تیار کی گئی اشیا کی درآمد پر پابندی ہوگی، وفاقی حکومت عالمی لیبر آرگنائزیشن کے متعین اشیا، اداروں اور ممالک کی نشاندہی کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متعین ممالک سے اشیا کی درآمد پر دستاویزی شواہد یا سرٹیفکیشن کی فراہمی لازم ہوگی۔



