ٹیکنالوجی

گوگل ٹرانسلیٹ میں نئے ٹولز کا اضافہ، صارفین دنگ رہ گئے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسلیٹ کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اس میں نئے ٹولز کا اضافہ کر دیا ہے جس کو استعمال کر کے صارفین حیران و دنگ رہ جائیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل کی جانب سے گوگل ٹرانسلیٹ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ پرونانسیشن پریکٹس ٹول مختلف زبانوں کو بولنے کی مہارت میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ فیچر کسی زبان کو سیکھنے کے حوالے سے ہے جس کا مقصد کسی زبان کو سیکھنے کے خواہشمند افراد کو بولنے کی مشق کرانا ہے یا اس زبان کے الفاظ کو سیکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ گوگل ٹرانسلیٹ کی اینڈرائیڈ ایپ میں یہ ٹول صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ ٹولز مختلف فیچرز آسک اور انڈر اسٹینڈ پر مبنی ہے جو تناظر اور متبادل ذرائع فراہم کرتا ہے۔ اس نئے آپشن میں اے آئی کو صارف کی جانب سے بولے جانے والے الفاظ کے تجزیے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور فوری فیڈ بیک فراہم کیا جاتا ہے، اس طرح صارفین کو کسی نئی زبان کے الفاظ کا تلفظ درست کرنے میں مدد ملتی ہے اور حقیقی دنیا میں بات چیت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button