وویمنز فٹبال اور کوچنگ ایجوکیشن، جرمنی کی بڑی پیشکش

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں وویمنز فٹبال اور کوچنگ ایجوکیشن کے حوالے سے جرمنی نے بڑی پیشکش کر دی ہے یہ آفر کون سی ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) وفد نے کینیڈا میں فیفا کانگریس کے موقع پر اعلی سطحی ملاقاتیں کیں۔ صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کی جرمن فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ملاقات ہوئی، اور جرمنی نے پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال میں مکمل معاونت کی پیشکش کی۔ کینیڈا ساکر کے ساتھ گراس روٹس فٹبال اور کوچنگ کورسز پر تعاون پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان نمائشی میچز کے انعقاد پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ چینی فٹبال ایسوسی ایشن نے پاکستان کو فٹبال ٹریننگ میں تعاون کی پیشکش کی۔ پاکستان اور چین کے درمیان کھیلوں کے تعاون کو "آئرن برادرز” قرار دیا گیا۔



