صحت

ذیابیطس کے مرض سے کیا بچا جا سکتا ہے؟ نئی تحقیق آگئی

آسٹریلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ذیابیطس کے مرض سے کیا بچا جا سکتا ہے؟ نئی تحقیق آگئی، اگر آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو ہمیشہ محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ایسا بہت آسانی سے ممکن ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ اس طرز کی پہلی تحقیق ہے جس میں مختصر وقت کی جسمانی سرگرمیوں اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 4 منٹ سے کم وقت کی معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں سے اس دائمی مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ ایک تہائی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

درحقیقت تحقیق کے مطابق ایک وقت میں 30 سیکنڈ(دن میں کئی بار) کو آسانی سے روزمرہ کی زندگی کا معمول بنایا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق میں سخت جسمانی سرگرمیوں اور معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں سے مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس مقصد کے لیے 22 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو لگ بھگ 8 برس میں اکٹھا کیا گیا تھا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 10 بار سخت جسمانی سرگرمیوں (ایک وقت میں ایک منٹ تک) سے ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 36 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔مگر سیڑھیاں چڑھنے یا معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کو دن بھر میں 3 بار عادت بنانے سے یہ خطرہ 39 سے 41 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہر 5 میں سے 4 بالغ افراد روزانہ ورزش نہیں کرتے تو اس طرح کی آسان جسمانی سرگرمیوں کو عادت بناکر وہ ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ تیز رفتاری سے سیڑھیاں چڑھنے کی عادت کو آسانی سے اپنایا جاسکتا ہے یا خریداری کے لیے تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button