سوشل ایشوز

سی ٹی او لاہور ان ایکشن ،دبنگ کارکردگی پہچان بن گئی

سی ٹی او لاہور اطہروحید نے بغیر کسی سیاسی دباؤ کے تین افسران کا تبادلہ کیا ہے ،سی ٹی او کی قیادت میں لاہور میں ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی ہے اور جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے

لاہور(کھوج نیوز)لاہور میں قیام امن اور عوامی تحفظ کے لئے سی ٹی او اطہر وحید کی قیادت میں کئی اہم اقدامات کئے گئے ہیں جن کی بدولت شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہوا ہے ۔ انہوں نے اپنے فرائض میں بہترین انداز میں کام کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے اور تمام کارروائیوں میں میرٹ کو ترجیح دی ہے۔ ان کی قیادت میں لاہورٹر یفک پولیس نے اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی ہے، جس کے اثرات عوامی سطح پر بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔سی ٹی او اطہر وحید نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر شہر میں بہترین ٹریفک کے نظام سے شہریوں کو تکلیف سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنانے پرزور دیا ہے ۔اس سے قبل سہ ملکی کرکٹ سیرسز میں بھی ان کی ٹریفک حکمت عملی سے لاہور کے شہریوں کو ٹریفک میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔

کھو ج نیوز کے مطابق سی ٹی او اطہر وحید نے لاہور کے ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے تین افسران کا تبادلہ کیا ہے ۔ جس میں ایس پی منیر ہاشمی ،ایس پی شہزاد خان اور ایس پی سہیل فاضل شامل ہیں ۔ کھوج نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی او کے ان فیصلوں میں کوئی بھی سیاسی دبا ؤیا سفارش کا عنصر شامل نہیں تھا، بلکہ تمام تبادلے میرٹ پر کئے گئے تاکہ اہل افسران کو اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینے کا موقع ملے۔ یہ ایک اہم اقدام تھا جس سے پولیس کے محکمے میں نظم و ضبط اور کارکردگی میں اضافہ ہوا۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button