سوشل ایشوز
سی سی پی او لاہور کی زیر صدرات اہم اجلاس ،پراپرٹی کرائمز سے متعلق اہم ہدایات
اجلاس میں لا اینڈ آرڈراور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت مختلف پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)کوپراپرٹی کرائمزکی تفتیش پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت بھی کی

لاہور(کھوج نیوز) سی سی پی اولاہور بلال کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لا اینڈ آرڈراور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت مختلف پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔سی سی پی او کی ہارس اینڈ کیٹل شو، چیمپئینز ٹرافی اور رمضان المبارک کے حوالے سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں سی سی پی او لاہور کی ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)کوپراپرٹی کرائمزکی تفتیش پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت بھی کی ۔اس کے علاوہ سی سی پی او لاہور کی منشیات فروشی کے خلاف نتیجہ خیز اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔