انٹرنیشنل
رواں سال سب سے زیادہ کون سی شخصیت کو سرچ کیا گیا ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
جنوری میں سب سے زیادہ لوگوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سرچ کیا گیا

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک )گوگل کا استعمال تو دنیا میں زیادہ تر لوگ کرتے ہیں ۔اگر کسی کو کوئی بھی چیز سرچ کرنی ہوتے ہے تو گوگل کی مدد سے ہی کی جاتی ہے ۔ہم آپ کو دلچسپ چیز بتاتے ہیں کہ رواں سال کے پہلے ماہ میں پوری دنیامیں لوگوں نے سب سے زیادہ کیا سرچ کیا ۔رپورٹ کے مطابق جنوری میں سب سے زیادہ لوگوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سرچ کیا ۔ٹرمپ کو جنوری میں 66,184,027دفعہ سرچ کیا گیا۔دوسرے نمبر پر دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو سر چ کیا گیا،ایلون مسک کو 38,483,548دفعہ سرچ کیا گیااور تیسرا نمبرامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا ہے جن کو 23,629,132دفعہ سرچ کیا گیا۔