انٹرنیشنل

ٹرمپ کی نقلیں اتارنے والا بچہ کون تھا؟ باپ اور بیٹے کا نام سامنے آگیا

ایلون مسک کا بیٹا کبھی نقل اتار رہا ہے اور کبھی ناک میں انگلی ڈال کر گھما رہا ہے، کبھی ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس جا کر انہیں کچھ کہہ رہا ہے اور کبھی اپنے والد کے کاندھے پر چڑھا ہوا ہے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نقلیں اتارنے والا بچہ کون تھا؟ اس حوالے سے باپ اور بیٹے کا نام سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا سمیت ہر طرف نئی بحث چھڑ گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے بیٹے کی امریکی صدارتی آفس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے نقلیں اتارنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ایلون مسک ایوان صدر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ موجود تھے اور اس موقع پر وہ صدر ٹرمپ کو اپنے محکمے سے متعلق بریفنگ دے رہے تھے، ایلون مسک کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طرف ایلون مسک بریفنگ دے رہے ہیں تو دوسری طرف ان کا شرارتی بیٹا کبھی نقل اتار رہا ہے اور کبھی ناک میں انگلی ڈال کر گھما رہا ہے، کبھی ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس جا کر انہیں کچھ کہہ رہا ہے اور کبھی اپنے والد کے کاندھے پر چڑھا ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایلون مسک کے شرارتی بچے سے متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اعلی درجے کی ذہانت والا بچہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button