پاکستان

مریم نواز کی ترک خاتون اوّل کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پنجاب پروگرام سے ناصرف روزگار میں اضافہ ہو گا بلکہ پنجاب کی مقامی معیشت بھی مستحکم ہو گی، اس منصوبے کے تحت اربوں روپے کے معاہدے کیے جا چکے ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کی خاتون اوّل ایمنہ اردوان سے ناصرف ملاقات کی بلکہ مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا اورستھرا پنجاب پروگرام کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان ترکیہ پارٹنر شپ برائے سسٹین ایبلٹی کے تحت سرکلر اکانومی کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ترک خاتونِ اول کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں مریم نواز نے ترک خاتونِ اوِل کوبتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام انتہائی اہم اور انقلابی پراجیکٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ محض ایک پالیسی نہیں، بلکہ ایک عزم، ایک ویژن ہے جو پنجاب کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے ناصرف روزگار میں اضافہ ہو گا بلکہ پنجاب کی مقامی معیشت بھی مستحکم ہو گی، اس منصوبے کے تحت اربوں روپے کے معاہدے کیے جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button