پاکستان
صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا گیا
رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 220 روپے فی کس جبکہ گندم 220، جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا یہ دونوں کتنے کتنے ادا کرنے پڑیں؟ اعدادو شمار سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔گندم 220، جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔ ڈاکٹرراغب نعیمی کا کہنا ہے کہ کشمش 2500 روپے اور منقی کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ صدقہ فطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔